سیف کمپیوٹر اکیڈمی نے اپنے ماہانہ کمپیوٹر ٹیسٹ، جو 22 اگست 2026 کو منعقد کیا گیا تھا، کا فائنل رزلٹ جاری کر دیا ہے۔
سیف کمپیوٹر اکیڈمی کی جانب سے ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی طلبہ کی کمپیوٹر اور ٹائپنگ صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے ماہانہ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹیسٹ مجموعی طور پر 100 نمبروں پر مشتمل تھا، جس میں 70 نمبر MCQs اور 30 نمبر ٹائپنگ کے لیے مختص تھے۔
فائنل رزلٹ کے مطابق محمد حنیف اور محمد شہزاد نے 100 میں سے 71، 71 نمبر حاصل کرکے سب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
جبکہ محمد سعید اور محمد صیام نے 69، 69 نمبر حاصل کیے، عمر فاروق نے 67 نمبر اور حنی عباس نے 66 نمبر حاصل کیے۔
کامیاب طلبہ میں علی رضا نے 64، طاہر جاوید نے 60، محمد صائم نے 60، حیدر علی نے 59، سید احسن نے 58، زین علی نے 55، محمد علی نے 54 اور محمد کامران نے 50 نمبر حاصل کیے۔
اس طرح مجموعی طور پر 14 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ محمد اسد، طلحہ زبیر، محبوب سنوال اور محمد سفیر مطلوبہ 50 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکے۔
سیف کمپیوٹر اکیڈمی کی جانب سے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی گئی، جبکہ کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو مزید محنت اور بہتر تیاری کی ہدایت کی گئی۔
اکیڈمی انتظامیہ کے مطابق نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی تصاویر اور نتائج اکیڈمی میں نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں گے۔
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
آ ل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے ہو گئی۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا ؤ6 ڈالرز کم ہو کر 4539 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
Comments
Post a Comment