سیف کمپیوٹر اکیڈمی نے اپنے ماہانہ کمپیوٹر ٹیسٹ، جو 22 اگست 2026 کو منعقد کیا گیا تھا، کا فائنل رزلٹ جاری کر دیا ہے۔ سیف کمپیوٹر اکیڈمی کی جانب سے ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی طلبہ کی کمپیوٹر اور ٹائپنگ صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے ماہانہ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیسٹ مجموعی طور پر 100 نمبروں پر مشتمل تھا، جس میں 70 نمبر MCQs اور 30 نمبر ٹائپنگ کے لیے مختص تھے۔ فائنل رزلٹ کے مطابق محمد حنیف اور محمد شہزاد نے 100 میں سے 71، 71 نمبر حاصل کرکے سب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ محمد سعید اور محمد صیام نے 69، 69 نمبر حاصل کیے، عمر فاروق نے 67 نمبر اور حنی عباس نے 66 نمبر حاصل کیے۔ کامیاب طلبہ میں علی رضا نے 64، طاہر جاوید نے 60، محمد صائم نے 60، حیدر علی نے 59، سید احسن نے 58، زین علی نے 55، محمد علی نے 54 اور محمد کامران نے 50 نمبر حاصل کیے۔ اس طرح مجموعی طور پر 14 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ محمد اسد، طلحہ زبیر، محبوب سنوال اور محمد سفیر مطلوبہ 50 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکے۔ سیف کمپیوٹر اکیڈمی کی جانب سے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی گئی، جبکہ کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ ...
Posts
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
- Get link
- X
- Other Apps
آ ل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے ہو گئی۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا ؤ6 ڈالرز کم ہو کر 4539 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ چاند دیکھ کر رویت ہلال کمیٹی آج اعلان کرے گی ملک کے مختلف حصوں میں مطلع صاف رہنے کا امکان، سعودی عرب میں بھی آج ذوالحجہ کا چاند دیکھا جائے گا
- Get link
- X
- Other Apps
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا تعین کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی شہادتیں جمع کی جائیں گی، کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی تمام شہادتوں کے جائزے اور تکنیکی اعداد و شمار کو مدنظر رکھ کر کرے گی۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ذوالحجہ 1447ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں منعقد ہوگا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین کریں گے، جبکہ ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ ماہرینِ فلکیات اور رویتِ ہلال کے طریقہ کار کے تحت اگر آج شام ذوالحجہ کا چاند نظر آجاتا ہے، تو یکم ذوالحجہ کل یعنی پیر 18 مئی کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ بروز بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی، اگر چاند نظر نہیں آتا، تو ذی القعدہ کا مہینہ 30 دن کا مکمل ہوگا اور عیدالاضحیٰ بروز جمعرات 28 مئی کو ہوگی۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بھی آج ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی تیاریاں مکمل ہیں، سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے شہ...
ٹرمپ کے بھارت کو جہنم جیسی جگہ کہنے پر کانگریس بھی سیخ پا، مودی کو کھری کھری سنادیں ٹرمپ بارہا بھارت کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کرچکے ہیں لیکن مودی خاموش رہے، نریندر مودی ایک کمزور وزیر اعظم ہیں، پورا ملک اس کا خمیازہ بھگت رہا ہے؛ بھارتی اپوزیشن جماعت کا ردعمل
- Get link
- X
- Other Apps
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتیوں کو برا بھلا کہنے پر انڈین اپوزیشن جماعت کانگریس بھی سیخ پا ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتیوں سے ناراضگی برقرار ہے اور اب انہوں نے بھارت کو جہنم جیسی جگہ کہہ دیا، اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کی بحث ان دلائل کے بارے میں ہوگی جو میں نے سپریم کورٹ کے سامنے پیدائشی حق شہریت کے بارے میں سنے، دلائل سن کر مجھے کچھ غصہ آیا، میرے لیے کافی قابل توجہ یہ تھا کہ وہ شخص امریکہ کو غیر قانونی غیر ملکیوں کے ساتھ آباد کرنے کے حق میں دلائل پیش کرتا ہے تاکہ آبادی کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کیا جا سکے وہ ایک چینی امریکی تھا، جو مجھے بہت ہوشیار، بہت شریر اور بہت منحرف لگتا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ اٹارنی سانپ کا سر ہے، جو پھر سے امریکہ کو سیس پول میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، مسئلہ یہ ہے کہ آئین ہوائی سفر سے پہلے لکھا گیا تھا، یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ٹیلی ویژن سے پہلے، انٹرنیٹ سے پہلے، ریڈیو سے پہلے، اور آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ جب لوگ حمل کے نویں مہینے میں ہوائی جہاز کے ذریعے یہاں آتے ہیں تو ان میں...