عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ چاند دیکھ کر رویت ہلال کمیٹی آج اعلان کرے گی ملک کے مختلف حصوں میں مطلع صاف رہنے کا امکان، سعودی عرب میں بھی آج ذوالحجہ کا چاند دیکھا جائے گا

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا تعین کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی شہادتیں جمع کی جائیں گی، کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی تمام شہادتوں کے جائزے اور تکنیکی اعداد و شمار کو مدنظر رکھ کر کرے گی۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ذوالحجہ 1447ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں منعقد ہوگا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین کریں گے، جبکہ ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ ماہرینِ فلکیات اور رویتِ ہلال کے طریقہ کار کے تحت اگر آج شام ذوالحجہ کا چاند نظر آجاتا ہے، تو یکم ذوالحجہ کل یعنی پیر 18 مئی کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ بروز بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی، اگر چاند نظر نہیں آتا، تو ذی القعدہ کا مہینہ 30 دن کا مکمل ہوگا اور عیدالاضحیٰ بروز جمعرات 28 مئی کو ہوگی۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بھی آج ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی تیاریاں مکمل ہیں، سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج 30 ذی القعدہ کی شام کو چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور جس کسی کو بھی چاند نظر آئے، وہ قریبی عدالت میں اپنی گواہی ریکارڈ کروائے، سعودی عرب میں آج چاند نظر آنے کی صورت میں حج اور عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

ٹرمپ کے بھارت کو جہنم جیسی جگہ کہنے پر کانگریس بھی سیخ پا، مودی کو کھری کھری سنادیں ٹرمپ بارہا بھارت کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کرچکے ہیں لیکن مودی خاموش رہے، نریندر مودی ایک کمزور وزیر اعظم ہیں، پورا ملک اس کا خمیازہ بھگت رہا ہے؛ بھارتی اپوزیشن جماعت کا ردعمل